"بیٹا جنید! تم بڑے ہو کر ڈاکٹر بننا چاہتے ہو؟"

*"انسان بننا چاہتا ہوں"*


آٹھ سالہ کا ننھا جنید نانی اماں سے ملاقات کے لئے ان کے گھر تشریف لے گیا... ہاں ننہیال کا اپنا ہی مزا ہے... ایک دن رات کو جب گھر کے سارے افراد کھانے کی میز پر اکٹھا ہوئے تو نانی اماں کے من میں نہ جانے کیا آیا کہ انہوں نے اپنے نواسے سے پوچھا:

"بیٹا جنید! تم بڑے ہو کر ڈاکٹر بننا چاہتے ہو؟"
جنید: جی نہیں نانی! میں ڈاکٹر نہیں بننا چاہتا ہوں 
نانی: کیوں؟ 
جنید: ڈر لگتا ہے چیر پھاڑ دیکھ کر 
نانی: پھر وکیل بننا چاہتے ہو؟ 
جنید: نہیں،
نانی: کیوں؟ 
جنید: کیونکہ وکالت میں جھوٹ بولنا پڑتا ہے... 
نانی: پھر تو میرا بیٹا انجینئر ضرور بنے گا؟ 
جنید: جی نہیں 
نانی: کیوں آخر؟ 
جنید: کیونکہ مجھے یہ پسند نہیں 
نانی! پھر بڑے میاں آپ کیا بننا چاہتے ہیں؟ 
جنید: جی نانی، میں "انسان" بننا چاہتا ہوں...

نانی سمیت تمام اہل خانہ حیران... اتنا چھوٹا سا بچہ اور بات کتنی عظیم کر گیا... 

سچ ہی تو ہے نا کہ ہم سب کچھ بن جاتے ہیں لیکن انسان نہیں بنتے... ہم اپنے آپ کو اشرف المخلوقات کہتے ہیں لیکن کام نہ انسانوں جیسا نہ اشرف المخلوقات جیسا... اسی لئے آج یہ اعلان عام کرنے کی ضرورت ہے کہ
"انسانو! انسان بن جاؤ..."

میرے دل کے کسی کونے میں اک معصوم سا بچہ
بڑوں کی دیکھ کر دنیا، بڑا ہونے سے ڈرتا ہے

Comments

Popular posts from this blog

कल्कि अवतार (पंडित वेद प्रकाश ब्राह्मण)

तलबीना की अहमियत

مسواک کے ستر (70) فوائد