جنت یا بوجھ....؟؟؟
جنت یا بوجھ....؟؟؟ اماں کس کے گھر جائیں گی؟ تینوں بیٹوں اور دونوں بیٹیوں کے چہرے پر ایک ہی سوال تھا۔ اور وہ سب کے سب گزشتہ ایک گھنٹے سے ہسپتال کے برآمدے میں ٹہل ٹہل کر اس سوال کا جواب سوچ رہے تھے میرا خیال ہے -------اظفر بھائی سب سے بڑے ہیں ۔--------ان کا فرض ہے --------کہ اماں کو---------اپنےگھر لے جائیں صائمہ نے بڑی دیر کے بعد اٹکتے ہوئے کہا اظفر نے اپنی بیوی کی طرف دیکھا جو مسلسل تسبیع کے دانے رول رہی تھی۔ اور اماں کی سلامتی کی دعائیں مانگ رہی تھی۔ ؛؛میں اپنے فرض سے انکار نہیں کرتا لیکن تم سب جانتے ہو حرا سروس کرتی ہے اور اماں کیلئے اب فل ٹائم عورت کی ضرورت ہے میرا خیال ہےتم گھر رہتی ہو تم اماں کی دیکھ بھال اچھی طرح کر لو گی۔ خرچہ کی فکر نہ کرنا وہ میں دوں گا اظفر نے خرچے پر زور دے کر کہا میری تو بڑی خواہش ہے کہ اماں کی خدمت کروں مگر آپ تو جانتے ہوکہ میرے سسرال والے کس طرح کے ہیں اور میں یہ سب برداشت نہیں کر سکتی کے میرے بھائیوں کو کوئی برا کہے ۔ پھر؟---------- کچھ لمحوں کیلئے پھر سکوت چھاگیا۔ میرا خیال ہے ظفر بھائی -----کے پاس-------اماں زیادہ آرام سے --------رہ سکتی...