سماجی اور اخلاقی قوانین
1 - کسی کو ایک ہی وقت میں دوسری بار کال مت کریں ۔ اگر وہ فون نہیں اٹھا رہا تو کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔۔
2 - اگر کوئی آپ کو دعوت طعام دے تو مہنگا کھانا آرڈر نہیں کرنا چاہیے یہ چھچھور پن ہے ۔ بے شک دعوت دینے والا پیسے والا ہو یا مڈل کلاس ۔
3 - عجیب سوالات نہیں کرنے چاہیں ۔ مثلا آپ کی ابھی تک شادی کیوں نہیں ہوئی ، آپ کے ابھی تک بچے کیوں نہیں ہوئے ۔ آپ نے گھر کیوں نہیں بنوایا ۔ یا کار کیوں نہیں خریدی ۔ خدارا یہ آپ کے مسائل نہیں ہیں ۔
4 - کسی عمارت یا کمرے میں دروازہ کھولتے وقت کوئی آپ کے پیچھے ہے تو اپنے سے پیچھے والے شخص خواہ لڑکی ہو یا لڑکا پہلے باہر جانے دیں ۔ عوامی جگہوں پر کسی کو عزت دینے سے آپ کی عزت نہیں گھٹے گی ۔
5 - اگر ٹیکسی یا بس میں سفر کرتے ہوئے کسی دوست نے آپ کا کرایہ دیا ہے تو آپ کا فرض ہے اگلی بار آپ کرایہ دیں ۔
6 - دوسروں کے نظریات کا احترام کرنا سیکھیں ۔ جیسے 6 اور 9 اپنی اپنی جگہ دونوں ٹھیک ہیں لیکن زاویے کا فرق ہے ۔
7 - اگر کوئی بات کر رہا ہو تو اسکو ٹوکنا نہیں چاہیے ۔ جیسے کہاوت ہے جس نے سب سنا اس نے سب چھانا ۔ ( یعنی حقیقت معلوم ہو گئی ) ۔
8 - اگر کسی دوست کو آپ نے ازراہے مزاق چھیڑا یا تنگ کیا لیکن وہ اس سے لطف اندوز نہیں ہوا تو دوبارہ ایسا مزاق نہ کریں ۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ آپ کتنے معاملہ فہم اور دوستانہ رویے والے انسان ہیں ۔
9 - چھوٹی سے چھوٹی مدد پر بھی دوسروں کا شکریہ ادا کریں ۔
10 - کسی کی تعریف سرعام کرنا سیکھیں ، اور تقنید ہمیشہ تنہائی یا الگ ہوکر ۔
11 - کسی کی تصویر پر ایسا کمنٹ نہیں کرنا چاہیے جس سے اسکو احساس کمتری کا احساس ہو ۔ اسکے رنگ شکل و وزن وغیرہ پر ہرگز نہیں ۔
12 - اگر آپ کو کسی کے موبائل پر کوئی تصویر دکھائے تو دائیں بائیں مت جائیں ( گیلری میں دوسری تصاویر دیکھنے کی کوشش نہ کریں ) ۔
13 - اگر آپ کے ساتھ کام کرنے والا کہے مجھے ڈاکٹر سے اپوائنٹمنٹ لینی ہے تو یہ مت پوچھیں کیا مسلہ ہے ۔ بلکہ شفا کی دعا دیں ۔ ہو سکتا ہے آپ کے پوچھنے سے اسکو بے سکونی ہو لیکن وہ نہ بتانا چاہتا / چاہتی ہو ۔
14 - صفائی والے کو بھی وہی عزت دیں جو اپنے مینیجر یا باس کو دیتے ہیں ۔ یاد رکھیں اکڑ پن سے کوئی متاثر نہیں ہوتا ۔ بلکہ نرمی و عزت دینے سے لوگ آپ سے متاثر ہوتے ہیں ۔
15 - اگر آپ سے کوئی براہ راست بات کر رہا ہے تو اپنے موبائل کی طرف مت دیکھیں ۔
16 - کسی کو تب تک مشورہ نہ دیں جب تک وہ مشورہ طلب نہ کرے ۔
17 - اگر کوئی دوست کافی عرصے بعد ملا ہے تو جب تک وہ خود آپ کو اپنی تنخواہ یا عمر نہ بتائے آپ کو نہیں پوچھنا چاہیے ۔
18 - کسی کے ذاتی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے ۔
19 - کسی سے بھی بات کرتے ہوئے سن گلاسز اتار دینے چاہیں ۔ یہ کسی کو عزت دینے کے مترادف ہے ۔ مزید یہ کہ بات کرتے وقت آئی کانٹیکٹ لازمی ہونا چاہیے ۔
20 - متوسط مڈل کلاس احباب کے سامنے اپنی امیری اور پیسے کا تزکرہ نہیں کرنا چاہیے ۔ اور بالکل ایسے ہی بے اولاد جوڑوں کے سامنے بچوں کا تزکرہ نہ کریں ۔
21 - اگر کسی سے ادھار لیا ہے چاہے پیسے ہوں یا کوئی چیز تو اسکے مانگنے سے پہلے واپس کریں ۔ یہ آپ کے اچھے کردار اور ایمانداری کا ثبوت ہے ۔
22 - اگر آپ کو لگتا ہے یہ واقعی اچھے پیغامات ہیں تو شکریہ کہہ کر یہیں سے عادت ڈالیں...
💞 پوسٹ اچھی لگے تودوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں 💞
Comments
Post a Comment