Advertisement

*تین مشکلات کے تین حل*

 *تین مشکلات کے تین حل*


*1- اگر شہوت میں مبتلا ہو تو*


*اپنی نماز میں تجدیدِ نظر كرو ، ضرور نماز میں سستی کرتے ہو گے...*


*فَخَلَفَ مِنْ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ أَضَاعُوا الصَّلَاةَ وَاتَّبَعُوا الشَّهَوَاتِ*۔(سورہ مریم آیت 59) 


*پھر ان کے بعد ايسے نا اہل لوگ آئے جنہوں نے نماز کو برباد کر دیا اور خواہشات کی اتباع کر لی*-


 *2- اگر تم عدم توفیق اور بد بختی کا شکار ہو تو*


*اپنی والدہ محترمہ کے ساتھ تمھارا رابطہ درست نہیں ہے، لہٰذا اس بارے نظرِ ثاني کریں ..*


*وَبَرًّا بِوَالِدَتِي وَلَمْ يَجْعَلْنِي جَبَّارًا شَقِيًّا* (سورہ مریم آیت 32)


*اور اپنی والدہ ماجدہ کے ساتھ حُسن سلوک کرنے والا بنایا ہے اور ظالم و بدبخت نہیں بنایا ہے۔*


*3- اگر روزی کی تنگی اور زندگی کی مشکلات میں مبتلا ہو تو*


*قرآن کریم کے ساتھ اپنا رابطہ درست كریں ...* 


*وَمَنْ أَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا* (سورہ طہ آیت 124)*

اور جو میرے ذکر (قرآن وسنت) سے اعراض کرے گا اس کے لیے زندگانی تنگ ہو گی۔

Post a Comment

0 Comments