بعض خواتین شوہر کی بدزبانی اور سختی سے تنگ آ کر جادوگروں کے پاس جاتی ہیں۔
وہ جادوگر سے کہتی ہیں
"اسے میرے قدموں میں لا، زبان بند کر دے، میری بات مانے۔"
جادوگر ان کی فریاد سنتا ہے اور خوشنودی کے وعدے پر گندے عمل شروع کرتا ہے۔
وہ نجاست، خون، اور شیطانی تعویذات کے ذریعے جادو تیار کرتا ہے۔
کبھی گندے کپڑے، ناخن، یا شوہر کی تصویر کا استعمال کیا جاتا ہے۔
جادو وقتی طور پر اثر کرتا ہے
شوہر نرم، خاموش یا فرمانبردار ہو جاتا ہے۔
عورت خوش ہوتی ہے، اسے لگتا ہے کہ وہ جیت گئی۔⁉️❓‼️
مگر پھر آہستہ آہستہ شوہر کی طبیعت بگڑتی ہے، یا رزق، صحت اور گھر میں برکت ختم ہو جاتی ہے۔
جادو شیاطین کا عمل ہے، جو کبھی خیر نہیں لاتا
وہ محبت کو نفرت میں بدل دیتا ہے۔
آخرکار وہ عورت خود اسی جادو کا شکار ہو جاتی ہے، اور سکون کی تلاش میں بے سکونی کا طوفان آ جاتا ہے۔
رقیہ الشرعیہ سے علاج 👇🏼👇🏼👇🏼👇🏼👇🏼
یہ وظیفہ اُن بہنوں کے لیے ہے جن کے شوہر بدزبان، سخت دل، اور بچوں پر بھی سختی کرنے والے ہوں۔ اس میں شوہر کی بد زبانی سے نجات، دل کو نرم کرنے، اور گھر میں سکون پیدا کرنے کے لیے آزمایا ہوا روحانی عمل دیا جا رہا ہے یہ استفادہ عام کے لیے ہے کسی اجازت کی ضرورت نہیں جو بھی اس تکلیف سے گزر رہا ہے وہ اس علاج کو اختیار کر سکتا ہے ۔
📿 روزانہ کا وظیفہ (صبح اور عصر کے بعد)
1. سورۃ الفاتحہ 7 مرتبہ پڑھیں
نیت کریں کہ شوہر کا دل نرم ہو اور وہ آپ اور بچوں سے حسنِ سلوک کرے۔
2. آیت الکرسی ہر نماز کے بعد 1 مرتبہ، اور صبح و شام 3 مرتبہ پڑھیں
اس سے شوہر کے غصے، بدزبانی، اور شیطانی وسوسوں سے حفاظت ہوگی۔
3. سورۃ یٰسین روزانہ صبح پڑھیں پانی دم کر کے پئیں بھی اور پلائیں بھی ۔
دلوں کو کھولنے اور گھر کے ماحول میں نرمی لانے کے لیے نہایت مؤثر ہے۔
4. سورۃ طٰہٰ کی آیات 25تا -28 (حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعا)
"اے میرے رب! میرے لیے میرا سینہ کھول دے، اور میرے کام کو میرے لیے آسان بنا دے، اور میری زبان کی گرہ کھول دے تاکہ لوگ میری بات سمجھ سکیں۔"
روزانہ 21 مرتبہ یہ آیت پڑھیں
نیت کریں کہ شوہر کی بد زبانی بند ہو جائے اور وہ سخت الفاظ نہ کہے۔
5. سورۃ الفتح مکمل روزانہ 1 مرتبہ 7 دن تک پڑھیں یہ سورۃ فتحِ قلب اور گھریلو معاملات میں کشادگی کے لیے نہایت مؤثر ہے۔
6. اللہ تعالیٰ کے صفاتی نام
"یا ودود، یا لطیف، یا جبار، یا ہادی، یا سلام" یا لطیف یا وھاب
روزانہ 100 مرتبہ صبح و شام پڑھیں پانی دم کر کے چپکے سے پلائیں شوہر کو
خاص طور پر جب شوہر غصے میں ہوں یا گھر کا ماحول بگڑ رہا ہو۔
7. یہ دعا دل سے مانگیں
"یا اللہ! میرے شوہر کا دل میرے لیے نرم کر دے، ہمارے درمیان محبت اور سکون پیدا فرما، اس کی زبان سے میرے لیے اور بچوں کے لیے شر کو دور کر، اور ہمارے گھر کو شیطان کے اثرات سے پاک کر دے۔"
ہر فجر اور مغرب کے بعد یہ دعا کریں۔
🕯️ روحانی علاج کا پروگرام
(خاموشی سے کریں کسی کو نہ بتائیں)
1. پانی پر دم کر کے استعمال کرنا
ایک لیٹر صاف پانی لیں۔
درج ذیل آیات اس پر پڑھیں
سورۃ الفاتحہ 7 بار
آیت الکرسی 3 بار
سورۃ البقرہ کی آخری 2 آیات
یہ آیات
(یس: 9)
(البقرہ 137)
(طٰہٰ: 39)
📌 استعمال کا طریقہ
اگر ممکن ہو تو تھوڑا سا پانی شوہر کو پلا دیں یا کھانے/چائے میں ملا دیں (بغیر بتائے)۔
پانی کو شوہر کے تکیے، کپڑوں یا کمرے کے کونے میں سپرے کریں ۔ 20 دن
بچوں کو اور خود کو دن میں ایک بار اس پانی سے چہرہ اور ہاتھ دھوئیں۔
2. مسکِ اسود یا زیتون کا تیل یا جو میسر ہو
اس پر اوپر والی آیات دم کریں۔
تھوڑا سا تیل
اپنے ماتھے اور بچوں کے سینے پر لگائیں۔۔
⛔ ضروری ہدایات
1. شوہر سے جھگڑنے سے پرہیز کریں، خاص طور پر جب وہ غصے میں ہو۔
2. سجدے میں اور رات کے آخری پہر میں دعائیں کریں، وہ قبولیت کا وقت ہوتا ہے۔
3. کسی کے سامنے شوہر کی برائی نہ کریں یہ شیطان کے لیے دروازہ کھولتا ہے۔
4. اس پورے عمل کو مکمل راز میں رکھیں۔
Ruqayya Jadu tone ka ilaj
https://youtu.be/OtICGIGYLFg?si=VFvmmixZYMRYmz6I
💡 اضافی وظیفہ (مجرب)
فجر یا تہجد کے بعد یہ دعا کریں
"یا اللہ! میرے شوہر کو میری آنکھوں کی ٹھنڈک بنا دے، اس کے دل سے نفرت اور سختی کو دور فرما، شیاطینِ جن و انس کو اس سے دور کر دے، اور مجھے صبر، حکمت اور تحفظ عطا فرما۔"
0 Comments