کیا آپ نے کبھی شدید دکھ میں سورۃ الضحی کو سنا یا پڑھا ہے ؟

کیا آپ نے کبھی شدید دکھ میں سورۃ الضحی کو سنا یا پڑھا ہے ؟ آپ اسکو سن کر تو دیکھے پڑھ کر تو دیکھے آپکے دل کی تنگی تحلیل ہوگی۔اس سورۃ کو anxiety ,depression کی دوا بھی کہا جاتا ھے۔ اللہ تعالیٰ سورۃ کے آغاز میں دو قسمیں کھاتے ہیں۔ وَالضُّحٰى (1) دن کی روشنی کی قسم ہے۔ وَاللَّيْلِ اِذَا سَجٰى (2) اور رات کی جب وہ چھا جائے۔ اس سے پتہ چلتا ہے دن کی روشنی اور رات کی تاریکی دونوں کتنی Value رکھتی ہیں۔ زندگی بھی تو ایسے حالات سے گزارتی ہے ۔ کبھی روشن کبھی تاریک۔ تو پتہ چلا دونوں ہی برے نہیں ہوتے ہیں۔ دونوں کا آنا لازم ہوتا ہے۔ اور دونوں اپنی خوبصورتی کے ساتھ آتے ہیں۔ جب روشنی ہوتی ہے تو تاریکی چھانا لازمی امر ہے اور جب تاریکی ہے تو روشنی آنا بھی لازمی امر ہے۔ بات یہ ہے آپکو یقین ہونا چاہیے۔ کیا یقین ہونا چاہیے ؟ کہ کچھ بھی ہو۔ مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلٰى (3) آپ کے رب نے نہ آپ کو چھوڑا ہے اور نہ بیزار ہوا ہے۔ ہمارا رب نہ ہمیں چھوڑے گا نہ بیزار ہوگا۔ ساری دنیا چھوڑ سکتی ہے رب نہیں چھوڑے گا جب لوگ آپ کو چھوڑ جائیں تو پریشان مت ہو۔ آپکا رب نہیں چھوڑے گا۔ ہر محبت بیزار ہوسکتی ہے۔پر خالق ...